حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع کریم نگر میں پیش آئے خوفناک حادثہ جس میں یوگا گرو ہلاک ہوگیا کا دل دہلادینے والا سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آیا ہے۔اس یوگا گرو کی شناخت ایم سدھاکر کے طورپر کی گئی ہے جو ضلع کے پدمانگر کا رہنے والا ہے۔سدھاکر جو اپنی بائیک پر جارہا تھا نے ایل ایم ڈی کالونی، ایس بی آئی کے قریب واقع سڑک کو عبور کرنے کے لئے کچھ منٹ انتظار کیا اور جب وہ اپنی بائیک پر سڑک عبور کررہا تھا تو ایک تیز رفتار کار نے اس کو ٹکر دیدی جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔اس حادثہ کا سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آیا۔اس حادثہ کے ساتھ ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر کار کی تلاش شروع کردی۔
Also read