اورنگ آباد: مہاراشٹر کے مراٹھواڑا علاقے میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ – 19) وبا کے 213 نئے کیسز سامنے آئے ہیں طبی احکام نے پیر کے روز بتایا کہ اس دوران کورونا وائرس کی وجہ سے اس علاقے میں ایک شخص کی موت بھی ہوئی ہے۔
مراٹھواڑہ علاقے کے ضلع صدر دفاتر سے موصولہ اطلاعات کے مطابق علاقےکے آٹھ اضلاع میں سے اورنگ آباد سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جہاں کورونا وائرس کے 56 کیسز سامنے آئے ہیں اور ایک مریض کی موت ہوئی ہے ۔ اس کے علاوہ بھیڑمیں 32 ، جالنہ میں 30 ، ناندیڑ میں 29 ، عثمان آباد میں 25 ، لاتور میں 24 ، ہنگولی میں 11 اور پربھنی میں 6 نئے کیسزسامنے آئے ہیں۔