Tuesday, March 24, 2026
spot_img
HomeMarqueeجوناگڑھ میں غیر قانونی ہتھیاروں کے ساتھ نوجوان گرفتار

جوناگڑھ میں غیر قانونی ہتھیاروں کے ساتھ نوجوان گرفتار

جوناگڑھ گجرات کے جوناگڑھ شہر کے اے ڈیوژن علاقے میں پولس نے جمعہ کو غیرقانونی ہتھیاروں کے ساتھ ایک نوجوان کو گرفتار کرلیا۔
پولس نے بتایا ہے کہ خفیہ اطلاع کی بنیاد پر ایس او جی (اسپیشل گروپ) کی ٹیم نے پرانی آر ٹی او کچری کے نزدیک کھڑے شخص کی تلاشی لی۔ تلاشی میں اس کے پاس سے دو دیسی پستول اور دس کارآمد کارتوس ضبط کرکے اسے پکڑ لیا ۔
ضبط شدہ ہتھیار کی مجموعی مالیات پچاس ہزار روپے لگائی گئی ہے۔ پکڑے گئے شخص کی شناخت اترپردیش کے آگرہ کے رہنے والے اجے شرما (24) کے طور پر ہوئی ہے۔
پولس نے معاملے درج کرکے ضروری کارروائی شروع کردی ہے۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img

Most Popular