بھونیشور: اڈیشہ کے وزیراعلی نوین پٹائنک نے وزیراعظم نریندر مودی سے پوری میں بھگوان جگن ناتھ کے نام پر ’شری جگن ناتھ بین الاقوامی ہوائی اڈہ‘ بنائے جانے کا جمعہ کو اپیل کی۔
مسٹر پٹنائک نے وزیراعظم کو اس معاملے میں تحریری خط میں کہا ہے کہ ریاستی حکومت نے ہوائی اڈے کے لئے زمین دیکھ لی ہے۔ ریاست میں حکومت ریکارڈ وقت میں پوری میں ہوائی اڈہ بنائے جانے کے لئے ضروری سبھی کاموں کو پوری مدد اور حمایت دے گی۔
انہوں نے مسٹر مودی سے اپیل کی ہے کہ وہ وزارت شہری پرواز سے اس کام کو ترجیحی بنیاد پر شروع کرنے کے لئے کہے۔
انہوں نے کہا کہ ہندو دھرم بھگوان جگن ناتھ کا یہ مقدس شہر چار دھاموں میں سے ایک ہے۔ پوری دنیا کے ہندو پوری میں واقع شری جگن ناتھ مندر جاتے ہیں۔ یونیسکو کی عالمی ورثہ ، کونارک کا سوریہ مندر پوری سے صرف 35کلومیٹر دور ہے۔ قومی اور بین الاقوامی سیاح اردگرد کے رام چنڈی۔ چندبھاگا کے درمیان انوکھا تجربہ حاصل کرتے ہیں۔
Also read