لکھنؤ: بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمومایاوتی نے ملکی باشندوں کو نئے سال کی مبارب باد دیتے ہوئے سبھی کی خوشحال زندگی کی تمنا کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ نیا سال گذشتہ سال سے بہتر ہوگا۔
کسانوں کے تحریک کے سلسلے میں ایس پی سربراہ نے کہا کہ مرکزی حکومت کو اپنی ہٹ دھرمی چھوڑ کر ان کے سبھی مطالبات کو قبول کرنا چاہئے تاکہ لاقانونیت کے حالات پیدا نہ ہوں۔ دہلی کی سرحد پر اس ٹھنڈ میں بھی کسان سڑکوں پر ہیں جن میں کئی کی جانیں بھی جاچکی ہیں۔حکومت سے گذارش ہے کہ وہ ان کے جائز مطالبات کو قبول کرے۔