سری نگر: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے پٹن علاقے میں جمعے کے روز ایک تیز رفتار سومو گاڑی نے ایک راہگیر کو کچل کر ابدی نیند سلا دیا۔
ذرائع نے بتایا کہ ضلع بارہمولہ کے پٹن میں جمعے کے روز دو سومو گاڑیوں کے ڈارئیور ایک دوسرے کا تعاقب کر رہے تھے کہ اس دوران ایک گاڑی نے ایک راہگیر کو کچل ڈالا۔
انہوں نے بتایا کہ راہگیر کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔
مہلوک کی شناخت بشیر احمد لون ولد غلام احمد لون ساکن کھرگام کریری کے بطور ہوئی ہے۔
دریں اثنا ایک پولیس افسر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔
Also read