پلوامہ میں سی آئی کے نے پی ڈی پی لیڈر کی رہائش گاہ سمیت کئی مقامات پر چھاپے مارے

0
62

سری نگر:  جموں و کشمیر پولیس کی کوئنٹر انٹلی جنس کشمیر( سی آئی کے) ونگ نے بدھ کی صبح ضلع پلوامہ میں پی ڈی پی کے یوتھ لیڈر وحیدالرحمان پرہ کی رہائش گاہ سمیت مختلف مقامات پر چھاپے مارے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سی آئی کے کی ایک ٹیم نے سی آر پی ایف اور پولیس اہلکاروں کے ہمراہ بدھ کی صبح ضلع پلوامہ میں پی ڈی پی کے یوتھ صدر وحیدالرحمان پرہ کی رہائش گاہ سمیت کئی مقامات پر چھاپے مارے۔
انہوں نے کہا کہ یہ چھاپے بینک لین دین، حوالہ رقم اور پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات ہونے کے سلسلے میں ڈالے گئے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ چھاپوں کا یہ سلسلہ ختم ہونے کے بعد ہی مزید تفصیلات فراہم کی جائیں گی۔
بتادیں کہ پی ڈٰ پی کے یوتھ صدر وحید الرحمان پر کو قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے ڈی ڈی سی انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرنے کے پانچ روز بعد 25 نومبر کو گرفتار کیا تھا تاہم انہوں نے پلوامہ کی ایک ڈی ڈی سی نشست سے کامیابی حاصل کی۔
پلوامہ کے نائیرو گاؤں سے تعلق رکھنے والے وحیدا لرحمان پرہ اس وقت جموں کے امپھالہ جیل میں بند ہیں۔
پی ڈٰی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے منگل کے روز اپنے ایک ٹویٹ میں الزام لگایا کہ عدالتی احکامات کے باوجود بھی وحید الرحمان پرہ کو ڈی ڈی سی ممبر کی حیثیت سے حلف اٹھانے کی اجازت نہیں دی گئی۔
جموں وکشمیر میں پہلی بار منعقد ہونے والے ڈی ڈی سی انتخابات میں کامیاب ہونے والے 280 ممبروں نے پیر کے روز حلف اٹھائے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here