جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو اننگز اور 45 رن سے شکست دی

0
96

سنچورین جنوبی افریقہ نے اپنے گیندبازی کی شاندار کارکردگی سے سری لنکا کو پہلے کرکٹ ٹسٹ کے چوتھے دن منگل کے روز اننگز اور 45 رن سے شکست دے کر دو ٹسٹ میچوں کی سیریز میں 0-1 کی سبقت حاصل کرلی ۔
سری لنکا نے اپنی پہلی اننگز میں 396 رن بنائے تھے جبکہ جنوبی افریقہ نے 621 رن بناکر پہلی اننگز میں 225 رن کی بڑی سبقت حاصل کی۔ سری لنکا نے چوتھے دن دوسری اننگز میں دو وکٹ پر 65 رن سے آگے کھیلنا شروع کیا اور اس کی دوسری اننگز لنچ کے بعد 180 رن پر ختم ہوگئی۔
کشل پریرا نے 33 اور دنیش چانڈیمل نے 21 رن سے آگے کھیلنا شروع کیا۔ پریرا نے 87 گیندوں میں دس چوکوں کی مدد سے 64 رن بنائے۔ چانڈیمل نے 25 رن بنائے۔ وانندو ہسارنگا نے 53 گیندوں میں 12 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 59 رن بناکر سری لنکا کی اننگز کی شکست سے بچانے کی پوری کوشش کی لیکن ان کے آٹھویں بلے باز کے طور پر آوٹ ہوتے ہی سری لنکا کا چیلنج ختم ہوگیا۔ ریٹائرڈ ہرٹ ہونے کی وجہ سے دھننجے ڈی سلوا بلےبازی کے لئے نہیں اترے۔
جنوبی افریقہ کی طرف سے لونگی اینگدی ، انارچ نورتجے، ویان ملڈر اور لوتھو سپاملا نے دو ۔ دو وکٹ لئے۔ جنوبی افریقہ کی اننگز میں 199 رن بنانے والے فاف ڈو پلیسیس کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ جنوبی افریقہ کو اس جیت سے آئی سی سی ٹسٹ چیمپئن شپ میں 60 پوائنٹ ملے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here