گذشتہ سال ایئر انڈیا کو 3،600 کروڑ روپے کا نقصان

0
136

نئی دہلی:  سرکاری ایئر لائن کمپنی ایئر انڈیا کو گذشتہ مالی سال میں 3،600 کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔
شہری ہوا بازی کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری کی موجودگی میں ایئر انڈیا کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر راجیو بنسل نے منگل کو یہ اچلاع دی۔ یہاں پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال کے جواب میں ، بنسل نے کہا’’مالی سال 2019۔20 کے لئے ایئر انڈیا اور اس کی پانچ ذیلی تنظیموں کے مالی سال 20192020 کے اکاؤنٹس کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ گزشتہ سال 3،600 کروڑ روپے کا نقد نقصان ہوا ۔ یہ اس

سے ایک سال کی بہ نسبت کم ہے۔
ایئر انڈیا پر پہلے ہی ہزاروں کروڑوں روپے واجب الادا ہیں۔ اس کی سرمایہ کشی کا عمل اب بھی جاری ہے جس میں ایئر انڈیا اور اس کی دو معاون کمپنیوں میں ایئر انڈیا کی پوری حصہ داری فروخت کی جائے گی۔ پوری نے کہا کہ اس کیلئے بہت سارے ’لیٹر آف انٹریسٹ ‘آ چکے ہیں اور 5 جنوری تک ان میں اہل بولی لگانے والوں کا انتخاب کرکے مالی بولیاں لگائی جائیں گی۔ مالی بولی جمع کروانے کے لئے 90 دن کا وقت دیا جائے گا۔
بنسل نے کہا کہ کووڈ19 دور میں پروازوں پر مکمل پابندی کے بعد مسافروں کی تعداد میں بتدریج اضافے کے ساتھ سرکاری ایئر لائنز کی مالی کارکردگی میں بہتری آ رہی ہے۔ انہوں نے کوئی ڈیٹا شیئر نہیں کیا ، تاہم انہوں نے کہا ’’ہمارے لئے دوسری سہ ماہی پہلی سہ ماہی سے بہتر تھی اور تیسری سہ ماہی دوسری سے بہتر۔‘‘
انہوں نے بتایا کہ ایئر انڈیا گروپ وندے بھارت مشن کے تحت اب تک 6،250 سے زیادہ پروازیں چلاچکا ہے۔ ان میں سے 10 لاکھ مسافر وطن آئے ہیں جبکہ ساڑھے چھ لاکھ مسافر بیرون ملک کیلئے روانہ ہوئے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here