اے پی میں ادارہ جات مقامی کے انتخابات۔الیکشن کمشنر سے ملاقات کرنے عہدیداروں کو ہائی کورٹ کی ہدایت

0
88

حیدرآباد:  آندھراپردیش ہائی کورٹ نے ریاست میں ادارہ جات مقامی کے انتخابات کروانے کے سلسلہ میں اہم فیصلہ دیا ہے۔اس نے پرنسپال سکریٹری کی سطح کے عہدیداروں کوہدایت دی ہے کہ وہ ریاستی الیکشن کمشنرنماگڈہ رمیش کمار سے اندرون تین دن ملاقات کریں۔دوسری طرف ریاستی حکومت کورونا کی وجہ سے موجودہ صورتحال کے سبب ان انتخابات کے انعقاد کی اجازت نہیں دے رہی ہے۔عدالت نے حکام کو ہدایت دی کہ وہ تفصیلات سے نماگڈہ رمیش کمار کو واقف کروائیں۔عدالت نے واضح کیا کہ رمیش ان کو یہ بتائیں گے کہ ان کی ملاقات کہاں ہوگی؟تاہم عدالت نے کہاکہ اگر ریاستی حکومت اور الیکشن کمشنر کے درمیان بات چیت نہیں ہوگی تو عدالت اس معاملہ میں دلائل کی سماعت کرے گی۔واضح رہے کہ الیکشن کمشنر ریاست میں فروری 2021میں ادارہ جات مقامی کے انتخابات کروانا چاہتے ہیں تاہم ریاستی حکومت نے اس کے خلاف اے پی ہائی کورٹ میں عرضی داخل کرتے ہوئے اس قدم کو چیلنج کیا ہے۔حکومت نے اس معاملہ پر حلف نامہ بھی داخل کیا ہے۔اسی دوران کمشنر نے بھی حلف نامہ داخل کیا ہے جس پر سرکاری وکیل نے کہا کہ وہ اس کاجواب دیں گے۔انہوں نے عدالت سے کہاکہ کوویڈ کا ٹیکہ اندرون تین ماہ دستیاب رہے گا اور حکومت مرکز کے رہنمایانہ خطوط کے مطابق عوام کو ٹیکہ اندازی کیلئے انتظامات کررہی ہے۔ساری سرکاری مشنری اس پروگرام میں مصروف ہے۔وکیل نے فروری میں انتخابات نہ کروانے کی وجوہات بیان کیں۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here