گاندر بل گرینیڈ حملے میں زخمی ہونے والا سی آر پی ایف افسر دم توڑ گیا

0
102

سری نگر: وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں گذشتہ ہفتے ایک گرینیڈ حملے میں زخمی ہونے والے ایک سینٹر ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) افسر کی منگل کی صبح شیر کشمیر انسٹی چیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ میں موت واقع ہوئی۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ ضلع گاندربل کے توحید چوک میں رواں ماہ کی 23 تاریخ کو ہوئے گرینیڈ حملے میں زخمی ہونے والے سی آر پی ایف کے ایک اسسٹننٹ سب انسپکٹر کی منگل کی صبح شیر کشمیر انسٹی چیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ میں موت واقع ہوئی۔
متوفی افسر کی شناخت نترا پال سنگھ کے بطور ہوئی ہے جو سی آر پی ایف کی 115 بٹالین سے وابستہ تھے۔
قبل ازیں اس حملے میں زخمی ہونے والے ایک سی آر پی ایف اہلکار کی 24 دسمبر کو ہی موت واقع ہوئی تھی جن کی شناخت کانسٹیبل مری تن جوائے کے بطور ہوئی تھی۔
بتادیں کہ ضلع گاندر بل کے توحید آباد علاقے میں ہونے والے اس گرینیڈ حملے میں چار سی آر پی ایف اہلکاروں کے علاوہ جموں و کشمیر پولیس کا ایک اہلکار بھی زخمی ہوا تھا۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here