حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع نلگنڈہ سے تعلق رکھنے والے سرکردہ این آر آئی دیویندر ریڈی امریکہ کے نیوجرسی میں چل بسے۔ان کی موت پر شبہات کے سائے پڑے ہوئے ہیں کیونکہ پولیس نے ان کی موت کی تفصیلات نہیں بتائی ہے۔بتایاجاتا ہے کہ وہ کرسی پر بیٹھے ہوئے تھے اور فون پربات کرتے کرتے اچانک گرپڑے۔یہ بھی بتایاجارہا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ سے ان کی موت ہوئی ہے تاہم موت کی وجہ ہنوز معلوم نہ ہوسکی۔ریڈی،امریکہ میں تلنگانہ کی حکمران جماعت ٹی آرایس کے سرکاری ترجمان تھے۔وہ خوش اخلاق انسان تھے اور پریشانی میں کسی کی بھی مددکرنے کے لئے وہ تیارہوجاتے تھے۔امریکن تلنگانہ سوسائٹی کے قیام میں ان کا سرگرم رول تھا۔ان کی موت کی اطلاع کے ساتھ ہی امریکہ میں بیشتر واٹس اپ گروپس میں غیر مقیم ہندوستانیوں کے تعزیتی پیامات کا سلسلہ چل پڑا ہے۔
Also read