پہلے ہی ٹسٹ میں پانچ وکٹ کے ساتھ حیدرآبادی کھلاڑی محمد سراج کے کئیرئیر کی شاندار شروعات

0
131

راہنے، سنیل گواسکر اور سنجے منجریکر نے ستائش کی

حیدرآباد آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹسٹ میں ہندوستان کی شاندار کامیابی میں اہم رول اداکرنے والے حیدرآبادی فاسٹ بولر محمد سراج کی ٹیم کے کارگذار کپتان اجنکیا رہانے،سابق سرکرہ بلے باز سنیل گواسکر اور دیگرنے بھرپور ستائش کی ہے۔ رہانے نے میچ کے بعد مین آف دی میچ حاصل کرتے ہوئے کہا کہ پہلے ہی ٹسٹ میچ میں سراج نے شاندارکارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ان میں خود اعتمادی دکھائی دی جو ایک مثبت علامت ہے۔سنیل گواسکر نے کہاکہ سراج کو محمد سمیع کی جگہ شامل کیا گیا تھاجنہوں نے اپنے انتخاب کو پوری طرح صحیح ثابت کیا۔سابق کرکٹرسنجے منجریکر کے مطابق سراج کچھ عرصہ سے آئی پی ایل اور محدود اوورس کے مقابلے کھیل رہے تھے تاہم انہیں ٹسٹ کیلئے موقع نہیں مل رہا تھا، جیسے ہی انہیں موقع ملادونوں ہاتھوں سے انہوں نے اس موقع کو تھاما اور اپنی متاثرکن کارکردگی سے سب کے دل جیت لئے۔واضح رہے کہ محمد سراج پچھلے سات سالوں کے دوران ٹسٹ میچ میں پانچ وکٹس لینے والے پہلے ہندوستانی کھلاڑی بن گئے جنہوں نے دونوں اننگز میں کیمرون گرین کو نشانہ بنایا جبکہ انہوں نے لوبوشین کو پہلی اننگز، ٹریوس ہیڈ و ناتھن لیون کو دوسری اننگز میں آوٹ کیا۔قبل ازیں محمد سمیع نے اپنے کیرئیر کے پہلے ٹسٹ میچ میں 2013میں کولکتہ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گئے ٹسٹ میچ میں 9وکٹس لئے تھے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here