کانگریس کے یوم تاسیس کے موقع پر سونیا، راہل اور پرینکا گاندھی کی مبارکباد

0
105

نئی دہلی : کانگریس صدر سونیا گاندھی، سابق صدر راہل گاندھی اور جنرل سکریٹری پریانکا گاندھی واڈرا نے کانگریس کے 136 ویں یوم تاسیس پر پیر کے روز پارٹی کے کارکنوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے پارٹی کے اصولوں کی پابندی کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا محترمہ سونیا گاندھی نے کہا کہ “کانگریس کے یوم تاسیس پر کانگریس کے تمام عزیز کارکنوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔ جدوجہد آزادی سے لے کر اب تک کے اس سفر میں کانگریس نے حب الوطنی، بے باک و بے لوث عوامی خدمت، اخوت و اتحاد اور سالمیت جیسے اقدار کے لئے جدوجہد کی ہے۔
مسٹر راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا کہ “ملک کے عوام کی آواز بلند کرنے کے لئے کانگریس ابتداء سے ہی پرعزم ہے۔ آج کانگریس کے یوم تاسیس کے موقع پر ہم سچائی اور مساوات کے اپنے عہد کا اعادہ کرتے ہیں۔ جئے ہند!”۔محترمہ پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا کہ “انڈین نیشنل کانگریس ایک ایسی تنظیم ہے جو جدوجہد آزادی سے تشکیل پائی ہے اور ہندوستانیت سے عبارت ہوکر تیار ہوئی ہے۔ مساوات، شمولیت اور ملک کا استحکام ہمارا بنیادی عزم ہے۔ کانگریس کے 136 برسوں کے نظریہ کو مستحکم کرنے والی قیادت اور کارکنوں کو یوم تاسیس کی مبارکباد”۔
کانگریس کے میڈیا سیل کے سربراہ رندیپ سنگھ سورجے والا نے کہا کہ “انڈین نیشنل کانگریس کے یوم تاسیس کے موقع پر تمام لوگوں کو نیک خواہشات”۔ کانگریس ملک کی خدمت کا نام ہے، کانگریس فریضہ ہے، کانگریس قربانی ہے، کانگریس شروع سے ہی ملکی مفاد کی آواز بلند کرنے کے لئے پرعزم ہے۔ آج کانگریس کے یوم تاسیس کے موقع پر ہم سچ پرستی اور مساوات کے اپنے عہد کا اعادہ کرتے ہیں۔ جئے ہند!”

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here