روس میں کورونا کے 27787 نئے معاملے ،بازیابی کی شرح 80 فیصد کے پار

0
47

ماسکو: روس میں پچھلے 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس (کووڈ-19) انفیکشن کے 27787 نئے معاملے سامنے آنے کے ساتھ ہی کل متاثرین کی تعداد بڑھکر 30,78,035 ہوگئی ہے لیکن راحت کی بات یہ ہے کہ مریضوں کے صحت مند ہونے کی شرح بڑھکر 80 فیصد کے پار پہنچ گئی ہے۔
اس دوران کووڈ -19 کے 487 مریضوں کی موت ہونے سے اس وبا سے مرنےوالے لوگوں کی تعداد 55 ہزار کو پار کر کے 55,265 ہوگئی۔
روس کے کورونا وائرس رسپانس سینٹر نے پیر کو ایک بیان جاری کرکے یہ اطلاع دی۔بیان کے مطابق روس کے 84 علاقوں میں اس دوران کورونا کے 27,787 نئے معاملے درج کئے گئے جن میں سے 3,748 لوگوں میں کورونا وائرس کی کوئی بھی علامت سامنے نہیں آئی ہے۔
روس میں ہر روز 0.9 فیصد کی شرح سے معاملے بڑھ رہے ہیں۔دارالحکومت ماسکو میں سب سے زیادہ 6,253 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ اس کے بعد سینٹ پیٹرسبرگ میں 3,748 اور ماسکو علاقے میں کورونا انفیکشن کے1,606 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔
روس میں اسی مدت میں 20,480 اور مریضوں کے صحت مند ہونے سے صحت یاب ہوئے لوگوں کی تعداد بڑھکر 24,71,309 ہوگئی ہے۔ یعنی مریضوں کے صحت یاب ہونے کی شرح بڑھکر 80.28 فیصد پہنچ گئی ہے۔ ملک میں اب تک آٹھ کروڑ 95 لاکھ لوگوں کی کورونا جانچ کی جا چکی ہے اور 6,60,009 مشتبہ معاملوں پر طبی نگرانی رکھی جارہی ہے ۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here