بانڈی پورہ میں ڈیڑھ سالہ بچہ غرقآب ہو کر از جان ہوگیا

0
29

سری نگر: شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے حاجن علاقے میں پیر کے روز اس وقت قیامت صغریٰ بپا ہوئی جب ایک ڈیڑھ سالہ بچے کی دریائے جہلم میں غرقآب ہونے سے موت واقع ہوئی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ حاجن کے سادو نارا گاؤں میں پیر کے روز ایک ڈیڑھ سالہ بچے کی دریائے جہلم میں غرقآب ہونے سے موت واقع ہوئی۔
متوفی بچے کی شناخت فیضان احمد گنائی ولد عاشق احمد گنائی ساکن پوت محلہ سادو نارا کے بطور ہوئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اہلخانہ اور دیگر مقامی لوگوں نے اگرچہ بچے کو دریا سے نکال کر فوری طور نزدیکی ہسپتال پہنچایا لیکن وہ اپنی ننھی جان مالک حقیقی کے حوالے کر گئے تھے۔
ذرائع نے بتایا کہ ابتدائی چھان بین سے معلوم ہوا کہ بچہ پیر پھسلنے سے دریا میں ڈوب گیا۔
بلاک میڈیکل افسر حاجن ڈاکٹر اعجاز احمد نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ بچے کی لاش کو طبی و قانونی لوازمات کی ادائیگی کے بعد لواحقین کے سپرد کیا جائے گا۔
دریں اثنا مذکورہ گاؤں میں پیر کے روز جب یہ بھیانک واقعہ رونما ہوا تو وہاں قیامت صغریٰ بپا ہوئی۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ بچے کے لواحقین کو ہی نہیں بلکہ گاؤں کی باقی خواتین کو بھی ماتم کناں دیکھا گیا۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here