مودی نے ملک کی پہلی بغیر ڈرائیور کی میٹروٹرین کا کیاافتتاح

0
56

نئی دہلی: وزیراعظم نریندرمودی نےپیر کےروز دہلی میٹروکی میجنٹا لائن (جنک پوری پشچم ۔بوٹینیکل گارڈن )پر ملک کی پہلی بغیر ڈرائیور کی میٹروٹرین کاویڈیوکانفرنسنگ کےذریعہ افتتاح کیا۔
مسٹر مودی نے اس کےساتھ ہی ایئرپورٹ ایکسپریس لائن پر نیشنل کامن موبیلٹی کارڈ خدمات کا بھی آغازکیا۔

دہلی میٹروکی میجنٹا لائن پر بغیر ڈرائیور کی ٹرین کےآغاز سے دہلی میٹرو ریل کارپوریشن (ڈی ایم آرسی )دنیا کےان سات فیصد میٹرونیٹ ورک میں شامل ہوگئی ، جہاں بغیر ڈرائیور کے ٹرین چلائی جارہی ہے ۔ان خدمات کے شروع ہونے سے قومی راجدھانی خطہ کےباشندوں کےلیے آرام دہ اور جدید موبیلٹی کےایک نئے عہد کا آغاز ہوگیا۔
دہلی میٹرو کے مطابق تقریبا 37کلومیٹر لمبی میجنٹا لائن (جنک پوری ویسٹ ۔بوٹینیکل گارڈن )پر بغیر ڈرائیور والی ٹرین خدمات کے آغاز سے ایک دیگر اہم کوریڈور ،57کلومیٹر طویل پنک لائن (مجلس پارک ۔شیووہار )پر بھی سال 2021کےوسط تے بغیر ڈرائیور کی ٹرین خدمات شروع ہوجائیں گی۔اس کے بعد دہلی میٹروکے تقریبا 94کلومیٹر طویل نیٹ ورک پر بغیر ڈرائیور کے کام ہوسکےگا،جو دنیا کے بغیر ڈرائیور والے میٹرونیٹ ورک کا تقریبا9فیصدہوگا۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here