شمس الرحمان فاروقی کی یاد میں

0
73

آج جبکہ پوری دنیا کرسمس کی خوشیاں منا رہی ہے شمس الرحمان فاروقی کے انتقال کی خبر نے اہل اردو کو سوگوار کردیا ہے۔ ان کی رحلت بلاشبہ اردو ادب کا ناقابل تلافی نقصان ہے۔
فاروقی صاحب عصر حاضر کے ایک بڑے نقاد اور تخلیق کار تھے۔ وہ بیسویں صدی کی ساتویں دہائی میں ماہنامہ ’’شب خون‘‘ کے ساتھ ادبی افق پر نمودار ہوئے تھے۔ جدیدیت کے رجحان کے فروغ میں ان کا بڑا حصہ رہا ہے۔ انہوں نے نئے لکھنے والوں کی ہمت افزائی کے ساتھ ساتھ ان کی رہنمائی بھی کی ہے۔
میں نے بیورو فار پرومیوشن آف اردو میں ان کے ساتھ تقریباً دو برس کام کیا جہاں مجھے انہیں قریب سے دیکھنے کا موقع ملا۔ وہ غیرمعمولی صلاحیتوں کے حامل نہایت مخلص انسان اور منفرد فنکار تھے۔ اب وہ ہمارے درمیان نہیں رہے۔ ان کے نہ ہونے کا غم ہمارے لئے ذاتی غم سے کم نہیں ہے۔

پروفیسر صادق
رابطہ نمبر: 9818776459

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here