سینکڑوں کسان بینی وال کے ساتھ شاہجہاں پور بارڈر پہنچیں گے

0
103

جے پور:  کسانوں کی تحریک کی حمایت میں راجستھان کے کسان کا ہریانہ کی سرحد پر پہنچنے کا سلسلہ جاری ہے اور نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی (آرایل پی) کے کنوینر اور ناگوڑ کے رکن پارلیمنٹ ہنومان بینی وال کی رہنمائی میں سینکڑوں کسان آج شاہجھاں پور بارڈر پہنچیں گے۔
کسانوں کی تحریک کی حمایت میں شاہجہاں پور بارڈر نیشنل ہائی وے نمبر آٹھ پر کسانوں کی آمد کی وجہ سے اجتماع بڑھتا جارہا ہے اور کسانوں کی دہلی کوچ کے پیش نظر ہریانہ بارڈر پر سیکیورٹی کے انتظامات بھی سخت کردیئے گئے ہیں۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق پولیس شاہجہان پور بارڈر پر پہنچنے سے پہلے ہریانہ پولیس نے متعدد جگہوں پر بلاکر لگا رکھی ہے۔
سرحد کے ساتھ ہی ہریانہ پولیس کے سینکڑوں اہلکار تعینات کردیئے گئے ہیں۔ جے پور-دہلی مارگ پر رکاوٹ کی وجہ سے دہلی آنے والے لوگوں کو راستہ بدل کر جانا پڑرہا جس کی وجہ سے لوگوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

سینکڑوں کسان اپنی گاڑیوں کے ساتھ کوٹ پتلی پر جمع ہوگئے ہیں اور توقع کی جارہی ہے کہ وہ مسٹر بینی وال کی رنمائی میں شاہجہاں پور بارڈر کے لئے روانہ ہوں گے اور شام 4 سے 5 بجے تک شاہجہاں پور بارڈر پہنچیں گے۔ جے پور۔ دہلی قومی شاہراہ پر کسانوں کی گاڑیاں پہنچنا شروع ہوگئیں ہیں اور ان میں الور ضلع کے علاوہ ناگوڑ اور سیکر اضلاع کے کسان بھی شامل ہیں۔ اس سلسلے میں مسٹر بینی وال نے جے پور اور الور میں کسانوں کو متحد کرنے کے لئے عوامی رابطہ بھی کیا تھا۔ وہ تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے جمعہ کی شب الور پہنچ گئے تھے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here