الائنس کے امیدواروں کو زبردستی اپنی پارٹی میں جوائن کرایا جا رہا ہے: عمر عبداللہ

0
146

سری نگر:  نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے الزام لگایا ہے کہ انتظامیہ پولیس کا استعمال کرکے پیپلز الائنس برائے گپکار اعلامیہ کے کامیاب امیداروں کو زبردستی اپنی پارٹی میں شمولیت کرا رہی ہے۔
انہوں نے مرکزی حکومت اور جموں و کشمیر حکومت پر جہوریت کے ساتھ کھلواڑ کرنے کا بھی الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر نے ان چیزوں کی پہلے بھی بڑی قیمت ادا کی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک طرف ڈی ڈی سی انتخابات کے نتائج کو جمہوریت کی جیت سے تعبیر کیا جا رہا ہے تو دوسری طرف جمہوری طریقوں کے منفی اقدام کئے جا رہے ہیں۔
موصوف نے ان باتوں کا اظہار ہفتے کے روز یہاں گپکار میں واقع اپنی رہائش گاہ پر منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا: ’الیکشن کے نتائج آنے کے بعد بار بار بی جے پی کے اعلیٰ ترجمانوں اور عہدہداروں نے کہا کہ یہ جمہوریت کی جیت ہے لیکن اگر یہ جمہوریت کی جیت ہے تو پھر اگلے اقدام بھی جمہوری ہونے چایئے لیکن افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ ایسا نہیں ہو رہا ہے‘۔
ان کا کہنا تھا کہ جموں وکشمیر انتظامیہ کے بعض افسران الیکشن کے نتائج آنے کے بعد سے جمہوریت میں دخل اندازی کر رہے ہیں اور انہوں نے پکڑ دھکڑ کا سلسلہ شروع کیا ہوا ہے۔
موصوف سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پیپلز الائنس کے بغیر باقی جماعتوں کے امیدواروں اور آزاد امیدواروں کو اپنی پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کے لئے پولیس کا استعمال کیا جا رہا ہے اور اس کی شروعات شوپیاں سے ہوئی۔
انہوں نے کہا: ’شوپیاں میں نیشنل کانفرنس کے منڈیٹ پر جس خاتون نے ڈی ڈی سی انتخابات میں کامیابی حاصل کی ان کو زبردستی اپنی پارٹی میں جوائن کرایا گیا‘۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here