Wednesday, May 14, 2025
spot_img
HomeMarqueeآسٹریلیا کے ساتھ دوسرا ٹسٹ۔حیدرآبادی فاسٹ گیند باز محمد سراج کو دو...

آسٹریلیا کے ساتھ دوسرا ٹسٹ۔حیدرآبادی فاسٹ گیند باز محمد سراج کو دو وکٹس

حیدرآباد: حیدرآبادی فاسٹ بولر محمد سراج کو آسٹریلیا کے خلاف ٹسٹ سیریز کے دوسرے میچ میں دو وکٹیں حاصل ہوئیں۔آج اسی ٹسٹ میچ سے اپنے ٹسٹ کیرئیر کی شروعات کرنے والے محمد سراج کے مظاہرہ کی آسٹریلیائی کامنٹیٹرس نے کافی ستائش کی۔انہوں نے اپنا پہلا نشانہ مارنوس لوبوشین کو بنایاجنہیں انہوں نے شارٹ لیگ پر شبھم گل کے ہاتھوں کیچ کروایا۔سراج نے اپنی دوسری وکٹ کیمرون گرین کی شکل میں لی جن کو انہوں نے ایل بی ڈبلیو کیا۔آسٹریلیائی امپائر پاول رافیل نے ان کو آوٹ قراردیاجس کے بعد میزبان ٹیم کے کھلاڑی نے اس فیصلہ کو ڈی آرایس سے رجوع کیاجس میں بال ٹریکر کے ذریعہ دکھایاگیا کہ گیند لگ اسٹمپ کو چھورہی ہے۔اس طرح اس آسٹریلیائی کھلاڑی کو آوٹ قراردیاگیا جس کے بعد سراج نے ٹیم کے اپنے ساتھیوں کے ساتھ خوشی منائی۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img

Most Popular