نیشنل کانفرنس لیڈر ہلال اکبر لون کو پولیس نے مبینہ طور حراست میں لیا

0
104

سری نگر: نیشنل کانفرنس کے لیڈر ہلال اکبر لون کو شمالی ضلع بانڈی پورہ کے سمبل علاقے میں جمعے کے روز پولیس نے مبینہ طور اس وقت حراست میں لے لیا جب وہ سری نگر سے گھر آ رہے تھے۔
ہلال اکبر لون نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر اور رکن پارلیمان محمد اکبر لون کے فرزند ارجمند بھی ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ ہلال اکبر لون جمعے کے روز سری نگر سے اپنے گھر واقع نائد کھائی آرہے تھے کہ راستے میں سمبل پہنچ کر پولیس نے انہیں روکا اور حراست میں لے لیا۔
دریں اثنا ہلال لون کے والد محمد اکبر لون نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہلال کو سمبل کے نزدیک پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ہلال کو کیوں حراست میں لیا گیا اس کے بارے میں ہمیں ابھی کچھ معلوم نہیں ہے۔
یو این آئی- ایم افضل

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here