برطانیہ سے لوٹنے والے 20 مسافروں کو قرنطینہ میں رکھا گیا: جموں وکشمیر انتظامیہ

0
92

جموں: جموں و کشمیر انتظامیہ نے برطانیہ سے آنے والے 20 لوگوں کی نشاندہی کرکے انہیں قرنطینہ میں رکھا ہے۔
ادھر حکام نے یونین ٹریٹری میں الرٹ کرکے تمام ضلع مجسٹریٹوں کے نام اس ضمن میں خصوصی ہدایات جاری کی ہیں۔
ہیلتھ اور میڈیکل ایجوکیشن کے ایک سینئر عہدیدار نے یو این آئی کو بتایا: ’ہم نے بیس ایسے لوگوں کی نشاندہی کی ہے جنہوں نے ماہ دسمبر میں برطانیہ کا سفر کیا ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کی نشاندہی کی گئی ہے ان کا تعلق جموں وکشمیر کے مختلف اضلاع سے ہے اور ضلع مجسٹریٹوں کو ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ ان کا ٹیسٹ کرائیں۔
موصوف نے بتایا کہ برطانیہ سے لوٹنے والے ان مسافروں میں چھ خواتین بھی شامل ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ یونین ٹریٹری کے تمام ضلع مسجٹریٹوں کو ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ الرٹ رہیں اور اس ضمن میں جاری شدہ پروٹوکال کی عمل آوری کو یقینی بنائیں۔
قابل ذکر ہے کہ مرکزی حکومت نے احتیاطی طور پر برطانیہ جانے والی تمام پروازوں کو ملتوی کیا ہے۔
مرکزی حکومت کی طرف سے جاری گائیڈ لائنز کے مطابق 25 نومبر سے 8 دسمبر تک برطانیہ سے بھارت لوٹنے والے مسافروں کے ساتھ رابطہ کیا جائے گا۔

 

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here