روس میں سڑک حادثے میں تین کی موت، 12 زخمی

0
62

ماسکو:  روس کے ریازان علاقے میں جمعہ کو ایک سڑک حادثے میں تین لوگوں کی موت اور 12 دیگر زخمی ہوگئے۔
ہنگامی امور کی وزارت نے یہ اطلاع دی۔ وزارت نے ب تایا کہ اسے حادثے کے بارے میں صبح 3 بجکر 6 منٹ پر اطلاع ملی۔ ماسکو س وولگوگراڈ جارہی بس اسکوپن شہر کے نزدیک آر۔ 22 روڈ وے پر وائسوکوئے بستی کے نزدیک پلٹ گئی۔
وزارت نے ایک بیان میں کہا ’’بس میں 26 لوگ سوار تھے جن میں دو بچے اور دو ڈرائیور شامل تھے۔ حادثے کے سبب تین لوگوں کی موت اور 12 دیگر زخمی ہوئے ہیں‘‘۔
علاقائی ہنگامی خدمات کے ایک ترجمان نے بتایا کہ زخمیوں کی فہرست میں تین بچے بھی شامل ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ مرنے والوں کی تعداد 4 ہے۔ حادثے کے اسباب کا اب تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔
یو این آئی۔ این یو۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here