عتیق احمد کے قریبی کا مکان زمیں دوز

0
194

پریاگ راج: گجرات کی احمد آباد جیل میں قید سابق رکن پارلیمان عتیق احمد کے قریبی رہے عابد پردھان کے مکان کو پریاگ راج ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے منہدم کردیا۔
آفیشیل ذرائع نے بتایا کہ پریاگ راج ڈیولپمنٹ اتھارٹی(پی ڈی اے)مافیا آپریشن کے تحت غیر قانونی طریقے سے تعمیر شدہ عمارتوں کو منہدم کرنے کی مہم چلارہی ہے۔ اسی مہم کے تحت پی ڈی اے افسران کئی تھانوں کی فورس و چار جے سی بی مشینوں کے ساتھ دھوم گنج میں مریاڈیہہ کے عابد پردھان کے عالیشان عمارت کو منہدم کردیا۔افسران کے مطابق عابد نے بغیر نقشہ پاس کرائے یہ عمارت تعمیر کرائی تھی۔
قابل ذکر ہے کہ بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) رکن اسمبلی راجوپال قتل میں عابد بھی ملزم ہیں۔ اس کے علاوہ ان پر دھومن گنج کے مریاڈیہہ میں اپنی چچیری بہن اور ڈرائیور کے قتل کا بھی الزام ہے۔الزام ہے کہ عابد نے عتیق کے اشاروں پر کئی وارداتوں کو انجام دیا ہے۔ عابد پر دو درجن سے زیادہ مقدمے درج ہیں۔ حال ہی میں وہ ضمانت پر جیل سے باہر آہے ہیں۔
پریاگ راج میں مافیاؤں کے خلاف کاروائی کا عمل جاری ہے۔ سابق رکن پارلیمان عتیق احمد، راجیش یادو، دلیپ مشرا، بچا پاسی سمیت کئی لوگوں کی غیر قانونی غیر منقولہ جائیداد کو پہلے ہی پی ڈی اے کے ذریعہ منہدم کیا جاچکا ہے۔ عتیق احمد کے کئی رشتہ داروں اور نزدیکی افراد پر بھی غیر قانونی ملکیت بنا رکھنے کا الزام ہے۔
یواین آئی۔ولی

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here