نئی دہلی ٹیم انڈیا کے سابق سلامی بلے باز گوتم گمبھیر کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹسٹ میچ میں ٹیم کے کارگزار کپتان اجنکیا رہانے پر سارا دارومدار ہوگا۔
ٹیم کے مستقل کپتان وراٹ کوہلی کی غیرموجودگی میں رہانے ٹیم کی کپتانی سنبھالیں گے ۔ایسے میں سابق سلامی بلے باز گوتم گمبھیر کا خیال ہے کہ رہانے پر ٹیم کا سارا انحصار ہوگا ۔
اسٹار اسپورٹس کے شو کرکٹ کنیکٹیڈ میں گمبھیر نے کہا ،’’ ٹیم انڈیا کو یاد رکھنا چاہیے کہ وہ پہلے ٹسٹ کے دو دن میں اچھی پوزیشن میں تھی اور تیسرے دن پہلے سیشن میں اس کا کھیل خراب ہوگیا تھا۔ انہیں یہ بھی خیال رکھنا ہوگا کہ ابھی تین ٹسٹ میچ باقی ہیں اور اس میں ٹیم کے بہترین کھلاڑی وراٹ کوہلی شامل نہیں ہوں گے۔ ایسے میں رہانے پر سارا دارومدار ہوگا۔محمد شامی کے ٹیم میں نہ ہونے سے یہ دیکھنا ہوگا کہ رہانے کس طرح ٹیم کا توازن بناتے ہیں۔‘‘
اس سے پہلے گمبھیر نے دوسرے ٹسٹ کے لئے آخری الیون کے لئے اپنی خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ شبھمن گل، رشبھ پنت، لوکیش راہل اور رویندر جڈیجہ کو اس مقابلہ میں موقع ملنا چاہیے۔
واضح رہے کہ ہندوستان کو آسٹریلیا کے ہاتھوں پہلے ٹسٹ میں آٹھ وکٹ سے زبردست شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔ دونوں ٹیموں کے مابین 26 دسمبر سے ایڈیلیڈ میں دوسرا مقابلہ کھیلا جائے گا۔
Also read