حیدرآباد تلنگانہ ہائی کورٹ نے حالیہ دنوں گورنر کوٹہ کے تحت قانون ساز کونسل کے لئے ،منتخب تین ارکان کے انتخاب کو چیلنج کرنے والی عرضی کو سماعت کے لئے قبول کرلیا ہے اور تینوں ارکان کونسل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اندرون چار ہفتے جواب داخل کرنے کی ہدایت دی ہے۔ریاستی حکومت کی سفارش پر گورنر نے گورٹی وینکینا، بسوا راج ساریا اور دیانند کو قانون ساز کونسل کے لئے منتخب کیا تھا تاہم ہائی کورٹ نے اس انتخاب کے خلاف سماجی کارکن دھانا گوپال کی جانب سے داخل کردہ عرضی کو سماعت کیلئے قبول کرلیا جس میں انہوں نے ان تینوں کے انتخاب کو چیلنج کیا ہے۔عرضی گزار نے عدالت کو بتایا کہ گورنر کوٹہ کے تحت انتخاب میں قواعد کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔