کورونا کی وبا کے دوران ٹرمپ نے گولف کھیلنے کا دفاع کیا

0
150

واشنگٹن،26 مئی (اسپوتنک) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی وباکورونا وائرس سے بری طرح متاثر ملک کے حالات کے درمیان گولف کھیلنے کا دفاع کیا ہے.


مسٹر ٹرمپ نے حال ہی میں ان کے گولف کھیلنے کے حوالہ سے میڈیا کوریج کے خلاف ٹوئٹ کرکے کہا’’باہر نکلنے کے لئے یا تھوڑی سی ورزش کرنے کے لئے میں ہر ہفتے کے آخر میں گولف کھیلتا ہوں۔ فرضی اور بدعنوان نیوز نے اس کو ایسے دکھایا جس سے یہ گناہ کی طرح لگنے لگا‘‘۔

امریکہ کے متعدد بڑے اشاعتی گروپوں نے دراصل ملک میں کورونا وائرس سے ایک لاکھ لوگوں کی موت کے درمیان مسٹر ٹرمپ کے ورجینیا میں گولف کھیلے جانے تعلق سے ان کی سخت تنقید کی تھی جس کے حوالہ سے انہوں نے یہ ٹوئٹ کیا ہے۔
صدر نے کہا’’میڈیا نے یہ کیوں نہیں کہا کہ میں نے تین ماہ بعد پہلی بار گولف کھیل رہاہوں اور اگر میں نے تین سال بعد بھی گولف کھیلتا تب بھی وہ اسی طرح ہی کہتے. وہ نفرت انگتیز اور ایمان وغیرہ ہو چکے ہیں اور وہ واقعی منتشر الذہن ہیں‘‘۔

اس سے پہلے مسٹر ٹرمپ نے آئندہ صدارتی انتخابات میں ان کے ڈیموکریٹک حریف جو بائیڈن کے کام کے تئیں اخلاقیات کا حوالہ دیتے ہوئے ان پر تنقید کی تھی جس کے بعد ہفتہ کو مسٹر بائیڈن نے ایک پریس ریلیزجاری کرکے صدر کی جانب سے گولف کھیلے جانے کے حوالہ سے ان کی سخت تنقید کی۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here