کورونا وائرس مریضوں کی تعدادکے لحاظ سے روس کا دوسرا نمبر

0
136

ماسکو،18 مئ؛کورونا وائرس کے مریضوں کے حوالہ سے روس میں خوفناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے۔ روس میں مزید 9 ہزار 700 سے زائد مریض سامنے آئے جس کے بعد روس کورونا مریضوں کی تعداد کے لحاظ سے امریکہ کے بعد دوسرے نمبر پر پہنچ گیاہے۔


روس میں اب تک 2 لاکھ 81 ہزار سے زائد کورونا مریض سامنے آ چکے ہیں جبکہ 2 ہزار 631 افراد اس مرض کے باعث جان سے جا چکے ہیں جبکہ امریکہ میں مرنے والوں کی تعداد 91 ہزار کے قریب جا پہنچی۔
دوسری جانب برازیل میں مزید 485 اور فرانس میں مزید 483 افراد انتقال کر گئے، تاہم فرانس میں نئے مریضوں کی تعداد میں کمی دیکھی جا رہی ہے جبکہ جرمنی تیزی سے کورونا وبا پر قابو پا رہا ہے اور اتوار کو وہاں صرف 407 نئے مریض سامنے آئے۔

ترکی میں بھی کورونا کے نئے مریضوں کی تعداد میں کمی ہوئی ہے جبکہ اتوار کو ہندوستان میں کورونا کے مزید 5ہزار سے زائد مریض سامنے آئے جس کے بعد ہندوستان میں کورونا مریضوں کی تعداد 95 ہزار 698 ہو گئی جبکہ ہندوستان میں 3 ہزار سے زائد افراد اس مرض میں مبتلا ہو کر جان سے جا چکے ہیں۔

ادھرسعودی عرب میں کورونا مریضوں کی تعداد 54 ہزار، قطر میں 32 ہزار سے اور متحدہ عرب امارات میں 23 ہزار سے زائد ہو چکی ہے جبکہ بنگلہ دیش میں 22 ہزار اور انڈونیشیا میں 17 ہزار سے زائد مریض سامنے آ چکے ہیں۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here