کورونا وائرس : دنیا میں بھر 34 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر، 2.43 لاکھ ہلاکتیں

0
84

بیجنگ / جنیوا / نئی دہلی3 مئی ؛کورونا وائرس (كووڈ -19) کا پھیلاؤ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور اس سے دنیا بھر میں اب تک 2،43،049 افراد کی موت جبکہ 33،21،168 لوگ متاثر ہوئے ہیں۔


ہندوستان میں بھی کورونا وائرس کا انفیکشن تیزی سے پھیل رہا ہے۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے اتوار کی صبح جاری تازی ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک کی 32 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اس وبا سے اب تک 39980 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 1301 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ ملک میں اب تک 10633 افراد اس وبا سے ٹھیک بھی ہو چکے ہیں۔

امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کی جانب سے جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس سے دنیا میں سب سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں اور یہیں سب سے زیادہ ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں. دنیا کی سپر پاور مانے جانے والے امریکہ میں اس جان لیوا وائرس سے اب تک 11،32،315 سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 66،364 افراد کی موت ہو چکی ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here