آلات تحریر

0
98

[email protected] 

9807694588موسی رضا۔ 

اپنے مضمون كی اشاعت كے لئے مندرجه بالا ای میل اور واٹس ایپ نمبر پر تحریر ارسال كر سكتے هیں۔

 


ایچ ایم یا سین

ایک زمانہ تھا جب آجکل کی طرح بال پین وغیرہ استعمال نہیں ہوتے تھے۔ بال پین کے استعمال میں آنے سے پہلے سلولائڈ (پلاسٹک کی طرح کا میٹیریل) کے فا ءونٹن پی۔ وجود می۔ آئے۔ یہ کئ طرح کےہوتے تھے ان میں مختلف طریقوں سے سیاہی بھری جاتی تھی اور لکھنے کے لئے نب(nib) لگا ہوتا تھا جس پر ایک اسی میٹیر یل کا کور لگا ہوتا تھا۔نب کبھی لکھنا ہوتا تو کور کو ہٹا کر پین کھول لیا جاتا اور نب میں آتی ہوِئ سیاہی یا انک لکھنے کا کام کرنے لگتی۔اس سیاہئ کے ختم ہونے پر دو بارہ پین میں سیاہی بھر کر لکھتے رہتے۔
فاءونٹن پین کی پیدائش در اصل پین ہولڈر کو دیکھ کر ک گئ۔یہہولڈر بھی اسی طرح کے میٹیریل کے قلم نما چیز تھے۔اسمیں بھی آگے نب لگا ہوتا تھا اور اسکو دوات (inkpot) جسمیں سیاہی (روشنائ یا انک) بھری ہوتی اسمیں ڈبو کرلکھا کرتے تھے۔ یہ نب کئ طرح یعنی برانڈ کے ہوتے تھے۔ انگریزی لکھنے کے لئے G کا نب جو مہین لکھتا، قدرے موٹی تحریر کے لئے ریلیف (relief )کا اور اردو اور موٹی لکھائ کے لئے Z کا نب استعمال ہوتا۔ یہ سب نب لوہہے اسٹیل یا پیتل کے ہوتے تھے۔معلوم ہو کہ آج سے ساٹھ ستر سال پین ہولڈر بھی نہیں ہوتے تھے اور تحریری کام قلم و دوات سے لیا جاتا تھا وہی روشنائ سے بھری دوات اوریہ قلم در کنڈے جیسے پودے یا اسی طرح کے اندر سے کھوکلے کسی شےکے ہوتے جسکے ایک سرے کو چھیل کر کنارے سے باریک کرحسب منشا موٹائ کا قط لگایا جاتا یعنی قدرے ٹیڑھا
کاٹکر سیاہی کی دوات میں ڈبو کر لکھتے تھے۔
بچوں کے لئے اس زمانے میں کا پیاں بھی نہ ہوتیں بچے اسکول میں ابنی تختیاں لےکر آتے۔تختی لکڑی کی ایک مستطیل نما ۔پٹری
. . . . . . . ہوتی جسکو ملتانی مٹی سے پوت کر قلم سے کریمی سطح پر دوات کی کالی سیاہی سے لکھا جاتا اسطرح مشق کرائ جاتی خوشخط لکھنے کے لئے مشہور تھا کہ:
اگر خوشخطی کی ہے آرزو
بہم چار چیزیں جمع رکھ یہ تو
قلم واسطیں ہو اور چاقو ہو تیز
سیاہی سیاہ اور گاغز نکو
اس زمانے میں لکھنے کے لئے ایک اور چیز ہعتی تھی جسے سلیٹ (slate) کہتے تھے یہ ایک طرح ک ہلکے سلیٹی رنگ کا پتھر ہوتا جسکو قدرے ایک فٹ یا ذرا بڑا اسی مناسبت سے چوڑا کاٹ کر لکڑی کے فریم میں جڑ لیا جاتا اور اسپر چاک، کھر یا یا اسی خاندان کی سفید سخت پنسل جیسی موٹائ کی بتی سے لکھتے تھے اور سلیٹ کا زیادہ تر استعمال حساب کے سوال لگانے کے لئے کیس جاتا تھا اور اسپر بار بار مٹاکر لکھتے رہنے کی سہولت تھی۔
٭٭٭

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here