ہندی سنیما کے لئے خوفناک ہفتہ: راہل گاندھی

0
197

نئی دہلی، 30 اپریل (یواین آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے معروف اداکار رشی کپور کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔


مسٹر گاندھی نے جمعرات کو ٹویٹ کرکے کہا’’ایک اور عظیم اداکار رشی کپور کے انتقال کے ساتھ ہندوستانی سنیما کے لئے یہ خوفناک ہفتہ بن گیا ہے‘‘۔ قابل غور ہے کہ بدھ کو نامور اداکار عرفان خان کا انتقال ہوا تھا۔

کانگریس لیڈر نے کہا’’رشی کپور ایک غیر معمولی اداکار تھے اور ان کے چاہنے والے ہر نسل کے لوگ تھے۔ لوگ ان کو ہیمشہ یاد کرتے رہیں گے۔ ان کے اہل خانہ اور دنیا بھر میں پھیلے ان کے دوستوں اور مداحوں سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں‘‘۔

رشی کپور کا آج صبح ممبئی کے ایک اسپتال میں انتقال ہو گیا۔ وہ کینسرسے متاثر تھے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here