کرونا متاثروں کی تعداد میں ہوا اضافہ، گنور تحصیل میں بھی کیس آیا سامنے

0
49

سنبھل محکمہ صحت کی جانب سے مزید سختی کے اشارے، مارکیٹ میں بھی کوئی نرمی نہیں


سنبھل(پی این این) ضلع میں کرونا متاثروں کی تعداد اب ۱۹؍ ہوچکی ہے کل نئی سرائے سنبھل اور گنور تحصیل میں بھی کئی کیس سامنے آئے ہیں جس کے بعد سے محکمہ صحت کی نیند اڑ چکی ہے چونکہ سنبھل میں کرونا متاثروں کی تعداد میں اضافہ ہی ہورہا ہے اگرچہ انتطامیہ کی جانب سے کافی مستعدی دکھائی جا رہی ہے بازاروں اور مارکیٹ میں بالکل ہی خاموشی ہے کوئی نرمی کہیں دکھائی نہیں دے رہی ہے محلہ کی دوکانیں بھی تقریباً بند ہی ہیں سنبھل کے محلہ دیپاسرائے ، نئی سرائے ، محلہ بھوڑا کو سیل کیا جاچکا ہے ایسے میں نئے کیس سامنے آنا یقینامحکمہ کے لئے غور و فکر کا معاملہ ہے ۱۶ سال کی گنور کی لڑکی کو متاثر پایاگیا ہے ایسے میں محکمہ کی جانب سے بھاگ ڈوڑ میں اضافہ کردیا ہے آج ڈی ایم و دیگر افسران نے کورنتین سینٹر کا دورہ کیا اور اسپتالوں میں آئسولیشن سینٹر کا بھی جائزہ لیا ہے بتایا گیا ہے کہ اب کئی کیس سامنے آنے کے بعد سے محکمہ مین کافی فکر مندی ہوگئی ہے اگرچہ کہ ڈی ایم نے کسی بھی طرح کی نرمی سے انکار کردیا ہے اور رمضان کی وجہ سے بھی بازاروں میں دوکانیں کھولنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے مگر اس طرح کے کیس پھربھی سامنے آرہے ہیں یعینی مزید سختی کی ضرورت سماجی دور بنائے رکھنے کے نظم کو بھی سخت سے نافذ کرانا ہہوگا۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here