بیماری سے محفوظ رہنے کا سب سے بہترین طریقہ اللہ کے نبی کے طریقہ میں مضمر:شکیل انصاری

0
74

بارہ بنکی(پریس ریلیز)حکومت اور انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کرکے موجودہ حالات کاسامنا کرناہی سبھی کے لئے فائدے مند ہے کیونکہ اس طرح کی مہلک بیماریاں ہردور میں آئی ہیں۔اور اس سے بچنے کے طریقہ بھی بتائے گئے ہیں۔حضور اکرم صلعم کی تعلیمات ہمیشہ کے لئے راہ ہدایت ہیں جس پرعمل کرکے آج کی کراہتی ہوئی انسانیت نجات حاصل کرسکتی ہے۔ان خیالات کا اظہار تنظیم ملت اسلامیہ اتر پردیش کے صدر الحاج شکیل احمد انصاری نے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے کہاکہ ہر برائی اور بیماری سے محفوظ رہنے کا سب سے بہترین طریقہ اللہ کے پیارے حبیب کے ذریعہ بتائے گئے راستے میں ہے۔اس طرح کی وبائی بیماری اللہ کے نبی علیہ السلام کے زمانہ میں بھی آئی ہیں۔انہوں نے کہاکہ حکومت کیسی بھی ہو اگر انسانوں کے لئے کچھ ہدایات جاری کرتی ہے تو اس پرعمل کرنا ہر شخص کااولین فرض ہے۔ مساجد میں جانے اور تراویح وغیرہ پڑھنے کازیادہ جوش نہ دکھائیں بلکہ گھروں میں رہ کر ہی تمام عبادات کوانجام دیں۔نفلی عبادات اجتماعی طور پرکرنے کاکہیں بھی کوئی حکم نہیں ہے۔ مسلمانوں کے لئے ہرجگہ مسجد ہے۔انہوں نے تبلیغی جماعت کے امیر مولانا سعد کو نااہل قرار دیتے ہوئے کہاکہ وہ امیر جماعت کے قابل ہے ہی نہیں۔حضرت مولانا الیاس صاحب(رح)کے ذریعہ شروع کئے گئے اس کام سے بھٹک گئے ہیں۔مولانا سعد نے مسلمانوں کوبدنام کرنے کاکام کیاہے جس کی ہماری تنظیم مذمت کرتی ہے۔انہوں نے کچھ میڈیااراکین پر بھی الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے حالات کوبگاڑنے میں ان کا بڑا کردار ہے جو نہایت افسوس ناک ہے۔میڈیا کوچاہئے کہ وہ ملک کی صحیح تصویر حکومت کے سامنے پیش کرے اور نفرت پھیلانابند کرے۔انہوں نے موجودہ بی جے پی حکومت کوآئینہ دکھاتے ہوئے کہاکہ لاک ڈائون کرناتھا تو پہلے کچھ وقت دیاجاتا جس سے ملک کی الگ الگ ریاست میں پھنسے لوگ اپنے گھر آسکتے جو ان کوپریشانیاں برداشت کرنی پڑ رہی ہیں شاید ایسا نہ کرناپڑتا۔باقی تو رازق اللہ ہے وہ اپنی مخلوق کو ضرور کسی نہ کسی طرح سے رزق پہنچائے گا اور جوحکومت کی ذمہ داری ہے اسے حکومت انجام دے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here