کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کیلئے کئی علاقہ ہوئے سیز

0
63

 

سنبھل(پی این این) لاک ڈاؤن کو کامیاب بنانے کیلئے انتظامیہ مستعد نظر آئی ، اعلیٰ افسران سے لے کر ایک پولیس جوان تک اس سلسلہ مٰن پوری طرح فکر مند ہے افسران کی جانب سے بار بار اعلان کرکے کامیاب بنانے کی طرف توجہ دلائی جارہی ہے لاک داؤن میں کسی نرمی کا کوئی اشارہ افسران کی جانب سے نہیں دیا گیا ہے ۔ ڈی ایم اویناش کرشن سنگھ کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ابھی شہر سنبھل میں کسی طرح کی نرمی کا ارادہ نہیں ہے کیونکہ یہاں اب تک ۹؍ لوگوںمیں کرونا پازیٹیو پایا جاچکا ہے جنھیں طبی معائینہ کے بعد کورانٹائن کیا گیا ۔ اس لئے بازار اور مارکیٹ کے سب علاقہ بند رہیں گے انھون نے یہ بھی بتایا کہ جو علاقہ ہاٹ اسپاٹ بنائے گئے ہیں وہاں مکمل سیز کرکے آنا جانا بھی بند کردیا گیا ہے تاکہ کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے میں مدد مل سکے۔ اس کے علاوہ ایس پی یمنا پرساد نے بھی جگہ جگہ مائک کے ذریعہ اعلان کیا کہ گھروں میں قید رہیں اور بے ضرورت گھر سے باہر نہ آئیں ۔ انھوں نے چمن سرائے، جگت، چودھری سرائے، نخاسہ اور آریہ سماج روڈ ر مارچ کیا اور لوگوں سے ایل کی کہ وہ لاک داؤن کو کامیاب بنانے میں گھروں میں ہی قید رہیں۔ ۳؍ مئی تک یہ لاک ڈاؤن رہے گا اس لئے اس کے نفاذ کو یقینی بنانے میں انتطامیہ کا مکمل تعاون کریں۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here