ڈبلیو ایچ او کا انتباہ،کوروناوائرس پر طویل چلے گی جنگ

0
94

جنیوا / نئی دہلی، 23 اپریل ؛عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کورونا وائرس ‘كووڈ -19’ کو ’انتہائی خطرناک‘ قرار دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اس کی قہرکی طوالت جاری رہے گی۔


ڈبلیو ایچ او کے ڈائرکٹر جنرل ٹیڈروس گیبريسس نے كووڈ -19 پر باقاعدہ پریس کانفرنس کے دوران بدھ کو کہا کہ مختلف علاقوں اور خطوں میں یہ وبا مختلف مراحل میں ہے۔ ایک ہی علاقے کے اندر یہ مختلف قسم کی شکل میں ہے۔ مغربی یوروپ میں یا تو اس نئے معاملات میں استحکام آ گیاہے یا وہ کم ہو رہے ہیں. افریقہ، مشرقی اور جنوبی امریکہ اور مشرقی یوروپ میں کیس کم ہیں لیکن تشویشناک طور پر بڑھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا’’زیادہ ترممالک میں یہ وبا ابھی ابتدائی مرحلہ میں ہے۔ کچھ ممالک میں جہاں یہ بہت پہلے آئی تھی وہاں دوبارہ اس کی غضبناکی بڑھ رہی ہے۔ ہمیں کسی غلط فہمی میں نہیں رہنا چاہیے۔ ہمیں طویل راستہ طے کرنا ہے۔ یہ وائرس طویل عرصہ تک ہمارے درمیان رہنے والا ہے‘‘۔

انہوں نے کہا کہ بلاشبہ لاک ڈاؤن اورسوشل ڈسٹنسنگ سمیت دیگر اقدامات سے کئی ممالک میں اس کے انفیکشن کو سست کرنے میں کامیابی ملی ہے، لیکن یہ وائرس ’انتہائی خطرناک‘ ہے. اس بات کے کافی ثبوت ہیں کہ دنیا کی زیادہ تر آبادی میں اس انفیکشن کا خطرہ ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اس کی غضبناکی دوبارہ بڑھ سکتی ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here