لاک ڈائون کے بعد اور الرٹ رہنے کی ضرورت: سعیدالرب

0
181

پریاگ راج۔ 22 اپریل۔ آج پوری دنیا میں کورونا کی آفت ہے، پوری دنیا لاک ڈائون میں ہے، لاک ڈائون کے وقت میں سب سے زیادہ دشواری غریب لوگوں کو ہورہی ہے ساتھ میں دنیا کا اقتصادی نظام پر بحران آگیا ہے جس کو دیکھتے ہوئے عوام لاک ڈائون کو کھلنے کا انتظار کررہے ہیں۔ لاک ڈائون کھلنے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ کورونا چلا گیا ہے بلکہ لاک ڈائون کھلنے کے بعد تو سماج میں سب کو اور بھی احتیاط برتنا چاہئے تاکہ وہ کہیں سے کورونا کا شکار نہ ہو جائے اور اس کی کمیونٹی پھیل جائے۔ یہ باتیں سماجی خادم بی ایس پی لیڈر سعیدالرب نے ایک بات چیت میں کہی۔ رمضان کا مہینہ چالو ہونے والا ہے اور پانچ لوگوں کو مسجد میں تراویح پڑھنے کی اجازت ہے پھر بھی تراویح سنت کفایہ ہے فرض نہیں۔ لہٰذا اگر کسی مسجد میں تین لوگ بھی تراویح پڑھ لیتے ہیں تو آس پاس رہنے والوں کو اس کا شباب مل جاتا ہے گھروں میں نماز اور تراویح پڑھنے کا طریقہ ہے اس لئے ضروری ہے کہ اس آفت کے قوت میں سب ساتھ رہیں۔ بی ایس پی لیڈر کے مطابق آج بھارت میں بغیر سسٹم کے مریضوں کا ملنا فکر کی بات ہے اور لاک ڈائون کے بعد اگر احتیاط نہیں برتا گیا تو صورت حال سنبھالنے میں نہیں آنے والی ہے، یہ ضرور ہے کہ آج غریبوں کا صبر ٹوٹ رہا ہے۔ ان کو کام کی سخت ضرورت ہے اور آگے کھانا کا بھی۔ اب یہ دھیرے دھیرے ہی نارمل ہوپائے گا۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here