لاک ڈاؤن میں 20 اپریل سے آپ کو ملیں گی یہ راحتیں! جانیں یہاں

0
142

وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے قہر کے مد نظر ملک گیر لاک ڈاؤن میں ای۔کامرس کمپنیوں کو غیر ضروری سامانوں کی سپلائی پر پابندی جاری رہے گی

۔ کووڈ۔19وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے حکومت نے پورے ملک میں 3 مئی تک کیلئے لاک ڈاؤن بڑھا دیا ہے۔ حالانکہ حکومت نے 20 اپریل سے کچھ چیزوں میں رعایت دی ہیں۔

سرکار کے اس فیصلے سے اب ای کامرس کمپنیاں ایمیزون اور فلپ کارٹ نے اپنے پلیٹ فارم پر غیر ضروری سامانوں کو نہیں بیچ سکیں گے۔
حکومت نے ای۔ کامرس کمپنیوں کو لاک ڈاؤن میں کام کرنے کی اجازت دی ہے لیکن وہ غیر ضروری سامان کی فراہمی نہیں کرسکیں گی۔ گزشتہ ہفتے وزارت داخلہ نے 20 اپریل سے کچھ ایکٹوٹی شروع کرنے کی اجازت دی تھی۔

جس میں ای کامرس کمپنیوں کو کام کرنے کی اجازت ہے۔ ریاست اور وسطی علاقوں کو جاری ایک نئے حکم میں حکومت نے واضح کیا ہے کہ ای کامرس کمپنیاں اور ان کی گاڑیاں صرف ضروری سامان کی فراہمی کے لئے استعمال ہوں گی۔ اس مدت کے دوران کسی بھی غیر ضروری سامان کی فراہمی پر پابندی برقرار رہے گی۔

کل سے پھل۔سبزی کے ٹھیلے ، صاف۔صفائی کا سامان بیچنے والی دکانیں کھلیں گی۔ کیرانہ اور راشن کی دکانیں، دودھ اور دودھ کے بوتھ ، پولٹری ، گوشت ، مچھلی اور چارہ بیچنے والی دکانیں بھی کھلیں گی۔ اس کے علاوہ الیکٹریشن ، آئی ٹی کی مرمت ، پلمبر، موٹر میکینک ، کارپینٹر، کورئیرز ، ڈی ٹی ایچ اور کیبل خدمات شامل ہیں۔

یہ خدمات بھی 20 اپریل سے شروع ہوں گی
>> ڈیٹا اور کال سینٹرز جو صرف سرکاری سرگرمیوں کے لئے کام کرتے ہیں۔
>> آئی ٹی اور متعلقہ خدمات کے ساتھ دفتر۔ ان میں سے 50٪ سے زیادہ اسٹاف نہیں ہوگا۔
>> دفتر اور رہائشی احاطوں میں پرائیویٹ سکیورٹی اور مینٹیننس الی کی خدمات۔
>> شاہراہ پر ٹرک کی مرمت کے لئے دکانیں اور ڈھابے کھلیں گے۔ یہاں کی سماجی دوری کی پیروی کرنا ریاستی حکومتوں کی ذمہ داری ہوگی۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here