گاندھی نگر، 17 اپریل (یو این آئی)گجرات میں کرونا وائرس ‘کووڈ۔19’ کے 92 نئے معاملے سامنے آنے کے ساتھ ہی ریاست میں متاثروں کی تعداد بڑھ کر 1021 ہوگئی ہے اور دو اور لوگوں کی موت ہونے سے اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 38 ہوگئی ہے ۔
ریاست کے محکمہ صحت کی سربراہ سکریٹری جینتی روی نے جمعہ کو بتایا کہ گزشتہ بارہ گھنٹوں میں احمدآباد میں 45 ، سورت میں 14، ودودرہ میں نو، بھڑوچ میں آٹھ، نرمدا میں پانچ، بوٹاد میں تین، پنچ محل میں دو، آنند، چھوٹا ادے پور، داہود، کھیڑا، مہی ساگر اور پاٹن میں ایک ایک نئے معاملے آئے ہیں۔
ریاست میں انفیکشن کے 92 نئے معاملے سامنے آنے سے متاثروں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 1021 ہوگئی ہے ۔محترمہ روی نے بتایا کہ پچپن سال کے ایک مرد کی احمدآباد اور اکتیس سال کے ایک مرد کی ودودرہ میں موت ہونے سے ریاست میں اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر اڑتیس ہوگئی ہے ۔
دونوں بلڈ پریشر کی بیماری سے بھی متاثر تھے ۔ اب تک احمدآباد میں اٹھارہ، ودودرہ میں چھ، سورت میں پانچ، بھاؤ نگر میں تین، بوٹاد، کچھ، گاندھی نگر، پاٹن، پنچ محل اور جام نگر میں ایک ایک کی موت ہوئی ہے ۔
Also read