کورونا: ریلوے نے مسافر ٹرینوں کی آمدو رفت 3 مئی تک ملتوی کردی

0
110

نئی دہلی ، 14 اپریل (؛ہندوستانی ریلوے نے کورونا وائرس کی عالمی وبا کے بعد ملک گیر لاک ڈاؤن میں اضافے کے وزیر اعظم نریندر مودی کے اعلان کے ساتھ ہی ، 3 مئی کی آدھی رات تک ہر قسم کی مسافر ٹرینوں کی آمدو رفت پر پابندی میں توسیع کردی ہے۔


تاہم ، اشیائے ضروریہ کی فراہمی کو برقرار رکھنے کے لئے ، سامان ٹرینوں کا آپریشن بلا تعطل جاری رہے گا۔
منگل کی صبح ، وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک گیر لاک ڈاؤن کو مزید 19 دن کی توسیع کرنے کا اعلان کیا، جس کے بعد ریلوے بورڈ نے تمام ریلوے زون ، کونکن ریلوے کارپوریشن اور کولکتہ میٹرو ریل کارپوریشن کو حکم جاری کیا۔

ریلوے بورڈ نے اس حکم میں کہا ہے کہ مسافر ریل کی تمام قسم کی خدمات جیسے میل ، ایکسپریس ، پسنجر، پریمیم ، مضافاتی ، کولکاتہ میٹرو وغیرہ 3 مئی کی آدھی رات تک دستیاب نہیں ہوں گی ، بشمول شتابدی، راجدھنی ، درونتو ، گتیمان ، وندے بھارت، تیجس سمیت تمام پریمیم، میل / ایکسپریس ، سپر فاسٹ ، مسافر ٹرینیں شامل ہیں۔ جبکہ مال بردار ٹرینیں چلتی رہیں گی۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے 22مارچ کو کورونا بحران کے سبب ملک کے عوام سے جنتا کرفیو کی اپیل کی تھی۔ اس سلسلے میں ،ہندوستانی ریلوے نے پہلی بار تاریخ میں انوکھا قدم اٹھاتے ہوئے، 22 مارچ کو غیر مضافاتی 3700 غیرشہری ٹرینوں اور سیکڑوں مضافاتی خدمات کی غیر معمولی منسوخی کا اعلان کیا تھا۔ بعد ازاں 22 مارچ کو ہی ریلوے نے 31 مارچ کی آدھی رات تک ملک میں مکمل تعطل کا اعلان کیا تھا۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here