نظم

0
90

[email protected] 

9807694588موسی رضا۔ 

اپنے مضمون كی اشاعت كے لئے مندرجه بالا ای میل اور واٹس ایپ نمبر پر تحریر ارسال كر سكتے هیں۔

تیری یادوں کی خوشبو

شیبا کوثر

یہ خوشبو !!
تیری یادوں کی خوشبو ہے
جو میرے گرد ہر لمحہ
مقدّس دائرے تخلیق کرتی ہے
میں جس کے دائرے میں
زندگی محسوس کرتی ہوں
اگر اس دائرے کو
توڑ کر باہر نکل آؤں
تو ایسا ہے کہ
میں یہ زندگی ہی ہار جا وں
یہ میری زندگی !
ریتوں سے خوشیاں چھا نتے گزری
اندھیروں میں کسی سورج کا
چہرہ ڈھو نڈتے گزری
کڑ کتی دھوپ سے
چھاوں کا سونا ڈھالتے گزری
سرابوں کے تعاقب میں
ہمیشہ بھاگتے گزری

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here