کورونا وائرس، وکی پیڈیا کی طرف سے مقامی زبانوں میں معلومات

0
150

 بھارت اور پاکستان  میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ ایسے میں وکی پیڈیا نے اردو اور ہندی زبان میں بھی معلومات فراہم کرنا شروع کر دی ہیں تاکہ عوام کو غلط معلومات سے بچایا جا سکے۔


دنیا میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد دس لاکھ اٹھارہ ہزار سے بھی زائد ہو چکی ہے جبکہ پاکستان اور بھارت میں بھی ایسے مریضوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ متعدد ممالک میں لوگوں کی نقل و حرکت کو انتہائی محدود بنا دیا گیا ہے۔ ایسے میں وکی پیڈیا نے دنیا کی درجنوں زبانوں میں کورونا وائرس سے متعلق لمحہ بہ لمحہ معلومات فراہم کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے تاکہ عوام تک درست معلومات پہنچائی جا سکیں۔

 

کورونا وائرس کے بحران کے آغاز سے سوشل میڈیا اور دیگر پلیٹ فارمز پر غلط معلومات پھیلانے کا سلسلہ جاری ہے۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے غلط معلومات یا “انفیوڈیمک” کے خلاف متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح “لوگوں کے لیے ضرورت کے وقت قابل اعتماد ذرائع اور قابل اعتبار رہنمائی تلاش کرنا انتہائی مشکل ہو جاتا ہے۔”

ڈبلیو ایچ او کی جانب سے وکی پیڈیا کے اس منصوبے کی تعریف کرتے ہوئے کہا گیا ہے، “یہ ایک اہم چیلنج ہے، جس سے وکی پیڈیا کے ایڈیٹرز کا گروپ نمٹ رہا ہے۔ ظاہر ہے کووڈ انیس سے متعلق معلومات کا جائزہ لینا، ان میں بہتری لانا اور پھر انہیں انگلش کے ساتھ ساتھ دیگر جنوبی ایشیائی زبانوں میں منتقل کرنا آسان کام نہیں ہے۔”

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here