یوپی حکومت غریبوں کے راشن کا انتظام کرے گی:یوگی

0
167

لکھنئو،21مارچ(یو این آئی)کورونا وائرس سے بچنے کی اپیل کرتے ہوئے اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا ہے کہ ان کی حکومت ریاست کے 15 لاکھ یومیہ مزدوروں کو ایک ہزار روپے بھتہ دے گی جبکہ اس دوران ملازمین کی تنخواہ نہیں کاٹی جائے گی۔


مسٹر یوگی نے ہفتہ کو بتایا کہ ریاست میں کورونا سیکنڈ اسٹیج میں ہے۔یہاں اب تک کورونا کے 23 مریضوں کی نشان دہی ہوئی ہے۔جس میں 9 پوری طرح صحت یاب ہو چکے ہیں۔اس وائرس سے گھبرانے کی ضرورت نہیں بلکہ اسے چیلنج کے طور پر لے کر جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے۔لوگ ایک جگہ اکٹھا ہونے سے بچیں اوربلا ضرورت گھر سے باہر نہ نکلیں۔
انھوں نے کہا کہ یومیہ مزدور وں کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے،حکومت ان کو ایک ہزار روپے بھتہ دے گی اور فیکٹریوں اور چھوٹے کاروباری اداروں میں کام کرنے والے ملازمین کی تنخواہ نہیں کاٹی جائے گی۔غریبوں کو مفت راشن دیا جائے گا۔ کھانے پینے کی ضروری اشیا کی کالابازاری کرنے والوں کو بخشا نہیں جائے گا۔ریاست میں کھانے پینے اور ضرورت کی اشیا کی کمی نہیں ہونے دی جائے گی۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here