مشہور فٹ بالر پی کے بنرجی کا انتقال

0
102

کلکتہ 19مارچ (یواین آئی)فٹ بال ٹیم کے سابق کپتان کے پردیپ کمار بنرجی کا آج طویل علالت کے بعد 83سال کی عمر میں انتقال ہوگیا ہے۔
ان کے پسماندگان میں دوبیٹیوں پولا اور پرنا ہیں جو مشہور ماہرین تعلیم ہیں اورکے چھوٹے بیٹے پرسون بنرجی ترنمول کانگریس کے ممبر پارلیمنٹ ہیں۔


پردیپ کماربنرجی کی کپتانی کے دور کو ہندوستانی فٹ بال کا گولڈن دور کہا جاتا ہے۔ان کی قیادت میں ٹیم نے انڈیا نے ایشین گیمز میں گولڈ میڈل جیتا تھا۔و
نہیں اسٹرائک میں مہارت اور بعد میں کوچ میں بھی نام کمایا۔اس کے علاوہ انہوں نے موہن بگان اور ایسٹ بنگال دونوں کی کپتانی اور کوچنگ بھی کی ہے۔
پی کے بنرجی 2مارچ سے ہی وینٹی لیٹر پر تھے۔آج دوپہر ساڑھے بارہ بجے کے قریب آخری سانس لی۔
23جون 1936میں جلپائی گوڑی ضلع کے میوناگوری میں پیدا ہوئے تھے۔تقسیم سے قبل وہ اپنے چچا کے گھر جمشید میں مقیم تھے۔انہوں نے 65انٹر نیشنل گول کیا ہے اور قومی ٹیم کی 84میچوں میں نمائندگی کی ہے۔
1962میں جکارتہ ایشین گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے کے علاوہ انہوں نے 1960میں رومے اولمپک میں ہندوستانی ٹیم کی قیادت کی ہے۔ان کے گول کے بدولت ہی ٹیم انڈیا فرانس کے خلاف 1-1سے میچ ڈرا کرنے میں کامیاب ہوئی تھی۔اس سے قبل 1956میں ملبورن اولمپک میں انہوں نے ان کے گول کی بدولت ٹیم انڈیا نے 4-2گول کے بدولت جیت حاصل کی تھی۔
ہندوستانی فٹ بال کیلئے ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائے گی اور فیفا نے بھی انہیں ایوارڈ سے نواز چکی ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here