مائیکرو سافٹ کے بورڈ آف ڈائرکٹر سے بل گیٹس کا استعفی

0
282

واشنگٹن : ملٹی نیشنل سافٹ ویئر کمپنی مائیکروسافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے کمپنی کے بورڈ آف ڈائرکٹرز سے اپنے عہدہ سے استعفی دے دیا ہے ۔ مائیکروسافٹ نے جمعہ کو ایک بیان جاری کر کے یہ اطلاع دی۔مائیکروسافٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کمپنی کے شریک بانی اور ٹیکنالوجی مشیر بل گیٹس نے بورڈ آف ڈائریکٹرز سے استعفی دے دیا ہے ۔

مسٹربل گیٹس نے اپنا مکمل وقت سماجی کاموں کے لئے وقف کرنے کا فیصلہ کیا ہے تو وہ اس ذمہ داری سے آزاد ہو رہے ہیں۔مسٹر گیٹس عالمی صحت، ترقی، تعلیم اور موسمیاتی تبدیلی سمیت دیگر سماجی مسائل پر زیادہ سے زیادہ کام کرنا چاہتے ہیں۔بیان کے مطابق 64 سالہ مسٹر گیٹس مائیکروسافٹ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) ستیہ نڈیلا اور کمپنی کے دیگر حکام کے مشیر کا کردار ادا کریں گے ۔مسٹر گیٹس نے اپنے استعفی کا اعلان کرتے ہوئے کہا‘‘یہ کمپنی ہمیشہ میری زندگی کا ایک اہم حصہ رہے گی’’۔

انہوں نے سماجی کاموں کے حوالہ سے کہا‘‘میں نے اپنی دوستی اور تعاون کو برقرار رکھنے کے لئے اسے ایک موقع کے طور پر دیکھ رہا ہوں جو میرے لئے سب سے زیادہ معنی رکھتا ہے ۔

میں دنیا کے سامنے موجود سب سے مشکل چیلنجوں سے نمٹنے کی سمت میں کام کرنے کے عزائم کو ترجیح دینا چاہتا ہوں’’۔قابل غور ہے کہ مسٹر گیٹس نے 1975 میں پال ایلن کے ساتھ مل کر مائیکروسافٹ کی بنیاد رکھی تھی اور وہ سال 2000 تک اس کے سی ای او رہے تھے ۔مسٹر گیٹس کے استعفی کے بعد اب کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں 12 رکن بچے ہیں۔

اس میں مائیکروسافٹ کے سی ای او ستیہ نڈیلا بھی شامل ہیں۔ مسٹر نڈیلا نے کہا کہ بل گیٹس کے ساتھ کام کرنا فخر کی بات ہے ۔ گیٹس نے اس کمپنی کا قیام سافٹ ویئر کے ذریعہ لوگوں کی پریشانیوں کو دور کرنے کے مقصد سے کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ مائیکروسافٹ ان کے مقاصد کو پورا کرنے کی سمت میں کام کرتا رہے گا۔سال 2008 میں بل گیٹس اور ان کی اہلیہ میلنڈا گیٹس نے سماجی کاموں میں اہم کردار ادا کرنے کے لئے ‘بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن’ قائم کی تھی۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here