نئی دہلی : دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر دو غیر ملکی شہریوں سے 176450ڈالر(تقریباً ایک کروڑ 40لاکھ روپے )کی غیرملکی کرنسی برآمد ہوئی ہے ۔
ہوائی اڈے کی سکیورٹی میں تعینات مرکزی صنعتی سکیورٹی فورس (سی آئی ایس ایف)نے ہفتے کو بتایا کہ جمعہ کو تقریباً 11بجے ٹرمینل 3پر دو غیر ملکی مسافروں کے چہرے کے تاثرات مشتبہ محسوس ہوئے ۔دونوں کو ان کے سامان کے ساتھ الگ لے جاکر پوری جانچ کی گئی۔ان کی شناخت کرغستان کے شہری ماتکیریموو مرلان اور اوراجبائیو رسلان کے طورپر ہوئی جو یائر آستانہ کی فلائٹ .109سے دوپہر 12بج کر 20بجے قازقستان کے الماٹی جارہے تھے ۔
ایکس-بس مشین میں ان کے بیگ کی جانچ کرنے پر نوٹوں کی مشتبہ شبیہ نظر آئی۔اس کے بعد انہیں چھوڑ دیا گیا اوران پر نظر رکھی گئی۔دونوں مسافروں نے چیک ان کرکے امیگریشن عمل پورا کیا۔امیگریشن کے بعد انہیں روک کر کسٹم محکمے کو مطلع کیاگیا۔
ان کے بیگ کی جانچ کرنے پر اس میں سے 176450ڈالر ملے جسے کپڑوں کے بیچ چھوٹے بیگوں میں چھپاکر رکھاگیاتھا۔وہ اتنی بڑی رقم کے سلسلے میں کوئی دستاویز پیش نہیں کرسکے ۔دونوں مسافروں کو پکڑی گئی غیر ملکی کرنسی کے ساتھ کسٹم محکمے کے حوالے کردیاگیا۔
Also read