بستی:02 مارچ(یواین آئی) اترپردیش کے ضلع بستی میں بورڈ امتحان کے دوران اجتماعی نقل کرانے کے پاداش میں دو انٹرکالجوں کی منظوری منسوخ کرنے کی کاروائی شروع کردی گئی ہے ۔
آفیشیل ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ بورڈ امتحان کے دوران میرا دیوی انٹر کالج اور رام پیارے چودھری انٹر کالج میں اجتماعی نقل کرانے کا معاملہ روشنی میں آیا تھا۔ دونوں انٹرکالج کے مرکزی انتظامیہ سمیت ذمہ دار اساتذہ کے خلاف مقدمہ درج کرایا گیا ہے ۔
محکمہ تعلیمات کی جانب سے دونوں انٹرکالجوں کی منظوری ختم کرنے کی کاروائی شروع کردی گئی ہے ۔ ڈی ایم آشوتوش نرجن نے کہا ہے کہ امتحان کے دوران نقل کرانے سنگین جرم ہے ۔ مالی فائدے کے لئے نقل کرانے والوں کے خلاف این ایس اے ایکٹ اور گینگسٹر ایکٹ کے تحت کاروائی کی جائے گی۔
Also read