لکھنؤ : سماج وادی پارٹی صدر اکھلیش یادو نے کہاکہ آئین بچانے کےلئے سی اے اے اور این آر سی کی مخالفت میں دھرنے و مظاہرے میں پولیس کا لاٹھی چارج قابل مذمت ہے۔ علی گڑھ میں پولیس کے ذریعہ عورتوں پر لاٹھی چارج کی مذمت کرتے ہوئے اکھلیش یادو نے کہاکہ بی جے پی حکومت نے تمام حدیں پار کردی ہیں۔
پُرامن دھرنا دے رہی عورتوں پر لاٹھی چارج غیراخلاقی ہے۔ یہاں جاری ایک بیان میں مسٹر یادو نے کہاکہ سی اے اے، این آر سی اور این پی آر کے خلاف دھرنا دے رہی عورتوں کے ساتھ بی جے پی حکومت مسلسل بدسلوکی کرتی رہی ہے۔ جمہوریت میں اس کی کسی کی اجازت نہیں ہے یہ شہریوںکا آئینی حق ہے۔
انہوںنے کہاکہ ملک میں ہوں یا ریاست میں ہر جگہ بی جے پی کے راج میں نظم ونسق اس مبینہ ڈبل انجن کی سرکارمیںٹھپ پڑا ہے۔ کوئی بھی حساس شخص عورتوں کی گود میں ٹھٹھرتے بچوں کے ساتھ بدسلوکی کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتا ہے۔ دوشنبہ کو سماج وادی پارٹی ریاستی دفتر پر اکھلیش یادو سے وکیلوں اور دیگر لوگوںنے مل کر پولیس اور انتظامیہ کے رویہ کی شکایت کی۔
لوگوںنے بتایاکہ کسانوں پر ظلم ہورہا ہے متاثرین ، بیماروں کے علاج کی سہولت بھی نہیں ہے۔ طبی خدمات پوری طرح برباد ہورہی ہیں۔ اکھلیش یادو سے ملاقات کرنے والوںمیں کانپور بار ایسوسی ایشن کے صدر شیام جی شریواستو کی قیادت میں کانپور کے ایک درجن سے زائد وکیل شامل رہے۔
وکیلوںنے کہاکہ سماج وادی حکومت میں وکیلوںکی سہولتوںکی کئی اسکیمیں شروع کی گئی تھیں۔ وکیلوں کےلئے چیمبر وغیرہ کا بھی بندوبست کیاگیا تھا۔
Also read