پردھانمنتری فصل بیمہ یوجنا کو رضاکارانہ بنانے کا فیصلہ

0
96

نئی دہلی، 19 فروری (یواین آئی) حکومت نے پردھانمنتری فصل بیمہ یوجنا کو رضاکارانہ بنانے اور ملک میں 10 ہزار زرعی مصنوعات کی تنظیم (ایف پی او) قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ وزیر اعظم نریندر مودی کی زیرصدارت آج یہاں منعقدہ کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا۔


وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر نے یہ معلومات نامہ نگاروں کو دیں۔ انہوں نے کہا کہ پردھانمنتری فصل بیمہ یوجنا کرانے والے کسانوں سے بینک بیمہ کی رقم میں سے قرض کی رقم پہلے ہی کاٹ لیتے تھے لیکن فصل بیمہ یوجنا کو رضاکارانہ بنائےجانے سے بینک ایسا نہیں کر پائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس اسکیم کے حوالے سے اور بھی بہت سی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ کسانوں کو اس کا فائدہ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایف پی اوز کا استعمال ملک میں بہت کامیاب رہا ہے اور حکومت ملک میں 10 ہزار ایف پی اوز قائم کرے گی اور ان تنظیموں کو چھ ہزار کروڑ روپے مہیا کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس منصوبےکے سلسلے میں اور کئی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔اس کا فائدہ کسانوں کو ملےگا۔انہوں نے کہا کہ ایف پی او کا استعمال ملک میں بہت کامیاب رہاہے اور حکومت ملک میں 10ہزار ایف پی او تشکیل دے گی اور دس تنظیموں کو چھ ہزارکروڑ روپے کی مدد دی جائےگی۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here