سپریم کورٹ نے نربھیا کے قصورواروں کو انفرادی طور پر پھانسی دینے کی مرکز اور دہلی حکومت کی خصوصی اجازت والی درخواست پر جمعہ کو فیصلہ نہیں لکھوایا جا سکا ، کیونکہ فیصلہ تحریر کرواتے وقت جسٹس آر بھانومتی کی طبیعت اچانک بگڑ گئی ۔
جسٹس بھانومتی نے مرکز کی اپیل پر سماعت 20 مارچ تک ٹالنے سے متعلق حکم لكھوانا شروع ہی کیا تھا کہ ان کی طبیعت بگڑ گئی اور وہ بے ہوش ہو گئیں۔
بینچ میں شامل جسٹس اے ایس بوپنا نے کہا کہ اس معاملے میں بعد میں حکم جاری کیا جائے گا۔ بعد ازاں سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے میڈیا اہلکاروں کو بتایا کہ جسٹس بھانومتی تیز بخار میں مبتلا تھیں اور اس کیس کی حساسیت کے پیش نظر وہ سماعت کے لیے آئی تھیں۔
مرکزی حکومت نے ہائی کورٹ کے اس فیصلے کو چیلنج کیا ہے ، جس میں اس نے کہا ہے کہ چاروں قصورواروں کو انفرادی طور پر پھانسی نہیں ہو سکتی۔
غور طلب ہے کہ دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کے روز اپنے فیصلے میں کہا کہ نربھیا کے چاروں قصورواروں کو مختلف اوقات میں پھانسی نہیں دی جا سکتی جبکہ مرکزی حکومت نے اپنی درخواست میں کہا تھا کہ جن قصورواروں کی عرضی کسی بھی فورم میں زیر التوا نہیں ہے ، انھیں پھانسی دی جائے ۔ ایک مجرم کی درخواست زیر التوا ہونے کی وجہ سے دوسرے قصورواروں کو راحت نہیں دی جا سکتی۔
Also read